لائبریری ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ کتابی میلے کا افتتاح

منگل 23 اپریل 2024 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء)لائبریری ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ کتابی میلے کا افتتاح کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق لائبریری ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی نے تین روزہ کتابی میلہ اسلام آباد پبلک لائبریری میں منعقد کیا،اس کتابی میلے کا مقصد پڑھنے کے رجحان کو فروغ دینا ہے اس موقع پر ڈائریکڑر جنرل نے مختلف بک سٹالز کا دورہ بھی کیا اور لائبریری ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو محکمہ کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کی۔

ڈائریکٹر جنرل نے اپنے خطاب میں کتابیں پڑھنے کو فروغ دینے کے لیے لائبریری ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور محکمہ کو ہدایات دی کہ لائبریریز میں آنے والے قارئین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے محکمہ کو انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،تین روزہ کتابی میلے میں مختلف سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں بہت سی قابل زکر علمی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔