آئی جی اسلام آباد کاوفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ ، تعینات اہلکاروں سے ملے ،ہدایت دیں

منگل 23 اپریل 2024 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد ناکوں پر تعینات اہلکاروں سے ملے اورہدایت دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد ناکوں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے سے ملے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے دورحفاظتی کٹ ضرور پہنیں،دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،تمام ناکہ جات پر ایس او پیز کو مکمل کیا جائے ،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ تمام ناکہ جات پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں ،تمام ناکوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع تمام ناکوں کی 48 گھنٹوں میں تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :