قومی اسمبلی میں دستور ترمیمی بل 2024 پیش کر دیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں دستور ترمیمی بل 2024 پیش کر دیا گیا۔ منگل کوقومی اسمبلی میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تحریک پیش کی کہ آئین کے آرٹیکل 25 میں ترمیم کیلئے دستور ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل کمیٹی کو بھجوا دیا جائے۔ ایوان سے اجازت ملنے پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بل ایوان میں پیش کیا۔