راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کمشنرعامر خٹک

منگل 23 اپریل 2024 22:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی و مرمت اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی و مرمت اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے حکام کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ روالپنڈی میں سڑکوں کی بحالی اور مرمت اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے 35 منصوبوں میں سے 9 کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 25 پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک اسکیم پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔تمام اسکیموں پر 1954 ملین سے زائد لاگت آئے گی۔مکمل کی گئی سکیموں میں پیر ودھائی موڑ نزد آئی جے پی روڈ، پاسپورٹ آفس تا سکیم 7 ورکشاب روڈ، سرکولر روڈ اور مری روڈ سے ملحقہ راستہ بنی، ٹائربازار روڈ، حیدری چوک سے کمرشل مارکیٹ روڈ، سید پور روڈ، کوہاٹی بازار سے بنی چوک تک، گنج منڈی روڈ، اور کالی ٹینکی سے چاندنی چوک روڈ تک بحالی اور مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ روالپنڈی میں سڑکوں کی بحالی و مرمت اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ \378

متعلقہ عنوان :