ضلع لسبیلہ کے پہاڑوں پر انتہائی نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا

منگل 23 اپریل 2024 22:53

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ضلع لسبیلہ کے پہاڑوں پر انتہائی نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا۔ہندو برادری کے قدیمی نانی مندر میں کئی دہائیوں بعد فارسی تیندوا دیکھا گیا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل سے تقریباً 140 کلومیٹ دور ہنگول نیشنل پارک میں واقع نانی مندر کے پہاڑوں پر فارسی تیندوے کو نانی مندر کے یاتریوں نے دیکھا اور ویڈیو بھی بنائی۔

فارسی تیندوے کا مسکن ہنگول نیشنل پارک ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق فارسی تیندوا انتہائی نایاب ہوگیا ہے،یہ تیندوے کئی دہائیوں بعد منظر عام پر آیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق خلیج فارس کی مناسبت سے اسے فارسی تیندوا کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ فارسی تیندوے کی کھال خاکستری، ہلکی سی سرخی مائل ہوتی ہے، اس کے کولہوں کے پاس اور کمر پر بڑے گلاب نما پھول ہوتے ہیں، جب کہ کندھے اور ٹانگوں کے اوپری حصوں پر چھوٹے پھول ہوتے ہیں، سر اور گردن پر دھبے ہوتے ہیں۔ فارسی تیندوے مختلف رنگ کے ہوتے ہیں، ایران میں پیلے اور سیاہ دونوں رنگ کے تیندوے پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :