سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
منگل 23 اپریل 2024 22:57
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران مشیر کھیل کو دونوں کھلاڑیوں نے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے نام سے ایک کرکٹ ایونٹ منعقد کرانے کی تجویز پیش کی جس میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اس سلسلے میں عالمی کھلاڑیوں سے مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایونٹ کیانعقاد کے حوالے سے ایک معقول پروپوزل انھیں پیش کی جائے جس کا ہر پہلو سیتفصیلی جائزہ لیکر اس حوالے سے حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے لیگز بھی کھیلے جائیں گے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ صوبے میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد از جلد کھیلیں۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں عالمی کرکٹ کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرنے کیلئے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی یہ ہدایات دی ہیں کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کو عالمی معیارات کے مطابق بنانے کیلئے اس کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام پرامن،مہمان نواز اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے عکاس ہیں اور ان صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ہم باہر دنیا کو صوبے کے بارے میں ایک مثبت تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں۔سید فخر جہان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور کھلاڑیوں کو بہتر ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ہم یہاں پر نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی خاطر یہاں پر کھیلوں کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز کوششیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.