ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 23 اپریل 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سینئر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسپکٹر عمران احمد کو دوران ڈیوٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔انسپکٹر عمران احمد کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔ آفسران کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی ۔مرحوم کی خدمات قابل قدر ہیں جن کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔