آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مختلف ناکوں کا دورہ کیا ۔آئی جی اسلام آباد ناکوں پر تعینات اہلکاروں سے ملے۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تمام جوان ڈیوٹی کے دورامن حفاظتی کٹ ضرور پہنیں۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ تمام ناکہ جات پر ایس او پیز کو مکمل کیا جائے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ تمام ناکہ جات پر سکیورٹی کیمرے نصب لگائے جائیں گے۔ تمام ناکوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔48 گھنٹوں میں تمام ناکوں کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی۔