ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ زیر التواء ہیں ، نوٹس لیا جائے،رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ

منگل 23 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ زیر التواء ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ فراہم نہیں ہو رہے ہیں، ساڑھے پانچ لاکھ پاسپورٹ التواء میں ہیں۔ ایک سال سے یہ مسئلہ چل رہا ہے۔ اس کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :