انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چیلسی کو 0-5 گول سے ہرا دیا

بدھ 24 اپریل 2024 11:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) آرسنل کی ٹیم نےانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں چیلسی کی ٹیم کوبا آسانی 0-5 گول سے ہرا دیا،یہ آرسنل کی ٹیم کی ای ایل پی میں 24 ویں فتح ہے،کائی ہاورٹز اور بین وائٹ نے دو دو جبکہ لینڈرو ٹروسارڈ نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اس کامیابی کے بعد آرسنل کی ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ایمرٹس سٹیڈیم لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چیلسی کی ٹیم پر حاوی ہوگئی، آرسنل کی طرف سے میچ شروع ہونے کے بعد چوتھے منٹ پر لینڈرو ٹروسارڈ نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں آرسنل کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا، بین وائٹ نے 52 ویں منٹ میں ایک گول کر کے سکور 0-2 ،اس کے ٹھیک پانچ منٹ بعد کائی ہاورٹز نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا۔65 ویں منٹ میں کائی ہاورٹزاپنا دوسرا گول کر کے برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-4 جبکہ بین وائٹ نے 70 ویں منٹ پر ایک گول کر کے سکور 0-5 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں آرسنل نے چیلسی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-5 سے ہرا دیا۔

یہ آرسنل کی انگلش پریمیئر لیگ میں 24 ویں فتح ہے اور وہ 77 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے ،لیورپول کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 73 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ \932

متعلقہ عنوان :