حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ

بینکوں سی400ارب قرض لینا پڑے گا جو تین مہینوں بعد واپس ہو سکتا ہے ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

بدھ 24 اپریل 2024 11:54

حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کا ہدف آدھا کرنے کی بجائے 4ملین ٹن مزید گندم خریدے تاکہ کسان کی سانسیں بحال ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چار ملین ٹن گندم خریدے گی تو اسے بینکوں سے 400ارب روپے قرض لینا پڑے گا جو وہ تین مہینے بعد واپس کر سکتی ہے اورکسان کو اس کی قیمت بھی مل جائے گی۔

اگر حکومت یہ اقدام نہیں اٹھائے گئے تو کسان کو کم قیمت ملنے کی وجہ سے ساڑھے 4سو ارب روپے نقصان اٹھانا پڑے گا جس سے اس کی کمر ٹوٹ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت گندم خریداری کے ہدف میں 4ملین ٹن کا اضافہ کرے اور موسم کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسانوں سے ہنگامی بنیادوں پر گندم خریدی جائے۔