سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان

بدھ 24 اپریل 2024 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا۔ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یہ چائلڈ میرج بل چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے تیار کیا گیا۔اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج بل لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چائلڈ میرج بل کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی کم از کم شادی کی عمر 18سال قرار دی گئی ہے۔ چائلڈ میرج بل کے تحت جب تک کوئی شخص 18سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے اور نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے، تب تک شادی نہ کی جائے۔سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ میرج بل میں 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج بل کے مطابق کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، بدسلوکی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔