جلد روس کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے ،کمشنر جنرل یو این آر ڈبلیو اے

بدھ 24 اپریل 2024 12:05

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نیئر ایسٹ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی جلد روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں گزشتہ روز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہاں برکس کا سربراہی اجلاس منعقد ہو گا اور انہیں برکس ممالک سے بات کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یورپ کا باقاعدہ ورکنگ دورے کرتے ہیں اور ابھی ٹوکیو سے واپس آئے ہیں۔ روس نے رواں سال یکم جنوری سے برکس کی صدارت سنبھالی ہے ۔ روس کی صدارت میں مختلف موضوعات پر 200 سے زیادہ تقاریب شامل ہیں۔ رواں سال اکتوبر میں روس کے شہر کازان میں برکس کا باقاعدہ سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :