کمشنرمردان کی زیرصدارت تخت بائی میں کھلی کچری کا انعقاد،فوری احکامات جاری کئے

بدھ 24 اپریل 2024 12:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر مردان ڈوہژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرصدارت شہریوں کےمسائل ان کی دہلیزپرپرحل کرنے کےسلسلےمیں علاقہ تخت بائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود شہریوں نے انتقالات و سروسز ڈیلیوری سنٹرز، صفائی ستھرائی، مہنگائی، نکاس آب، یوٹیلیٹی سٹورز، تجاوزات، گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت اور خصوصی طور پر ہسپتالوں سے متعلق شکایات پیش کی۔

اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ڈی سی فیاض شیرپائو نے عوامی شکایات پر احکامات جاری کیے تاکہ عوامی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جا سکے۔کمشنر مردان کا کھلی کچہری کے موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :