صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 12:52

صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے   بھا ئی کوقتل کردیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگےبھائی کوقتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے تورڈھیر ی میں گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی عابد نے چھوٹے بھائی زبیر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ تورڈھیری پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ۔