کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے

بدھ 24 اپریل 2024 14:19

کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی کراچی ایئر پورٹ سے روانگی کے موقع پر بھی شہرِ قائد کے متعدد راستے سویرے بند ہونے کی وجہ سے کئی اسکول بند رہے جس کے باعث بچے اسکول نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

شارع فیصل اور ایئر پورٹ سے متصل اسکولوں میں طلبا نہیں پہنچ پائے، راستوں میں کنٹینر لگے ہونے کی وجہ سے بچے اسکولوں تک نہیں پہنچ سکے۔

وین ڈرائیورز نے راستے نہ ملنے کے باعث بچوں کو گھروں پر واپس چھوڑ دیا۔وین ڈرائیورز کے مطابق اسٹار گیٹ کے اطراف کنٹینرز لگے ہونے سے اسکول تک نہیں پہنچ سکے۔دوسری جانب ایک اسکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ اسکول معمول کے مطابق کھلا ہے، قریب سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :