زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق 12 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9121 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.1 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے زیرگردش کرنسی کا حجم 8937 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر0.3 فیصد کمی ہوئی ہے، 12 اپریل کوختم ہو نے والے ہفتےزروسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ واربنیاد پر0.1 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ ہفتےزروسیع کاحجم 33430 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے 33390 ارب روپے تھا۔اسی طرح 21 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 24162 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.6 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 24317 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں 8.5 فیصداضافہ ہواہے۔