انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، ای پی ایل میں (کل) بروز جمعرات کو مزید4میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ وولور ہیمپٹن اور بورن مائوتھ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

وولور ہیمپٹن کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 12 میچز میں فتح جبکہ 14میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 43 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح بورن مائوتھ کی ٹیم بھی 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 11میچز میں کامیابی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی ،یوں بورن مائوتھ کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔کرسٹل پیلس کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 9 میچز میں فتح جبکہ 15میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔ کرسٹل پیلس کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 36 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 15 میچز میں کامیابی جبکہ 12 میچز میں شکست ہوئی ،یوں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

تیسرے میچ میں ایورٹن اور لیورپول کی ٹیمیں گڈیسن پارک، لیورپول میں آمنے سامنے ہوں گی ایورٹن کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 10 میں فتح اور 15 میچز میں شکست ہوئی ،اور وہ 30پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 16 ویں نمبر پر ہے۔لیورپول کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 22میچز میں فتح اور 3میچز میں شکست ہوئی ہے اور لیور پول کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہےجبکہ 25 اپریل کا چوتھا اور آخری میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 15میچز میں فتح جبکہ 12 میں شکست ہوئی اور وہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اسی طرح شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر موجود ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 77 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے، لیورپول کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 73 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔\932

متعلقہ عنوان :