ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ایچ آر) کا کوٹ نجیب اﷲ کے مختلف سکولوں کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ایچ آر) ہری پور نے گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول نمبر1 کوٹ نجیب اﷲ، گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اﷲ کا دورہ کیا اور سکول میں مختلف امتحانی ہالز کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے پرنسپلز کو سکولوں میں ڈسپلن اور بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ وقت پر سکول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں، لیٹ یا بغیر اطلاع کے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور محمد حمزہ عباس نے شہر میں رات گئے اچانک مختلف نان بائیز / تندوروں کا معائنہ کیا، حکومتی ریٹس کی خلاف ورزی، سرکاری نرخ نامہ کی عدم دستیابی اور وزن میں کمی کی بنا پر تین دکانداروں کو پولیس کے حوالہ کیا گیا، اسی طرح تین تندوروں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :