رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی

ملزم ملک بشیر نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا،گرفتار کر لیا گیا ‘پولیس ذرائع

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) رائیونڈ میں 3 سالہ بچہ چھری کے بہیمانہ وار سے شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جانوروں کو راستہ دینے کے مسئلے پر ملزم ملک بشیرنے 3سالہ بچے ابوبکر پر چھری کے وار کیے۔

(جاری ہے)

ملزم نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کے دادا کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :