سرگودھا ،پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد

بدھ 24 اپریل 2024 17:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ترقی پانے والے پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد آر پی او آفس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع کے120افسران نے شرکت کی۔شرکا کوماسٹر ٹرینرز انسپکٹر ضیغم نثار،محمد اکمل،عاصم عدنان،محمد سلیم نے منشیات، ایکسیڈنٹ اور مالی بددیانتی کے مقدمات کی تفتیش میں عموما ً رہ جانے والی خامیوں کو دور کرنے اور اس کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لیے آگاہی لیکچرز دئیے۔

متعلقہ عنوان :