سرگودھا،رہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے 25 مقدمات میں مطلوب گینگ گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سرگودھا پولیس نے رہزنی،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے 25 مقدمات میں مطلوب گینگ کا گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے 25 مقدمات میں مطلوب گینگ کے سرغنہ امتیاز کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ 5 پسٹل 30 بور بھی برآمد کیے گئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔