ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے مالی امداد برین ٹیومر کا شکار ڈیزاسٹر ریسکیور کے حوالے کر دی

بدھ 24 اپریل 2024 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے مالی امداد برین ٹیومر کا شکار ڈیزاسٹر ریسکیور شاہ فیصل کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ریسکیو 1122 نے مالی امداد سوات سے تعلق رکھنے والے ریسکیو 1122 کے ڈیزاسٹر ریسکیور شاہ فیصل جو اس وقت موذی مرض برین ٹیومر کا شکار ہے، کےحوالے کردی ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے شاہ فیصل کو اس مرض سے نمٹنے کے لیے ریسکیو انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی مزید مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اہلکار بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات انجینئر ملک شیر دل خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :