ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کی جانب سے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی اوستہ محمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 24 اپریل 2024 19:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد ملک محمد سلیم لہڑی کی جانب سے تبادلہ ہونے والے ایس پی اوستہ محمد سید جاوید شاہ غرشین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک ، ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی نصیر آبادملک محمد سلیم لہڑی نے ایس پی سیدجاوید شاہ غرشین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کارکردگی نہایت ہی قابل تعریف رہی ہے۔موصوف نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لا کراوستہ محمد میں امن وامان کو قائم رکھا۔تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتے رہے اور عوام کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم نظر آئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ نئے جائے تعیناتی پر بھی اپنے خدمات بہتر انداز میں سرانجام دیتے رہیں گے۔

ایس پی سید جاوید شاہ غرشین نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے سینیئر آفیسران اور علاقے کے معتبرین کا ہاتھ ہے جنھوں نے ہر مشکل حالت میں میری کاکردگی کو سراہتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں ڈی آئی جی پولیس نصیرآبادملک محمد سلیم لہڑی نے ایس پی سید جاوید اقبال شاہ غرشین کو یادگار شیلد کا تحفہ پیش کیا ۔ جبکہ ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک، ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی اور ، غلام علی ابڑو نے ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔\378

متعلقہ عنوان :