الخدمت فائونڈیشن پاکستان کا غزہ فلسطین ریلیف مشن جاری،100طلبا کومفت تعلیم ورہائش کی فراہمی

فلسطینی سفارت خانے اورنجی یونیورسٹی کے اشتراک سے فلسطینی طلبا کو مفت تعلیم،رہائش ودیگرسہولیات فراہم کی جائینگی،مفاہمتی یاداشت پردستخط

بدھ 24 اپریل 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کا غزہ ریلیف مشن جاری،100فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کی جائے گی ، نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارت خانے کے اشتراک سے مفت ہائرایجوکیشن،رہائش ودیگرسہولیات کی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ پروقارتقریب کے موقع پر صدرالخدمت پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر انیس احمداور فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے، چانسلرحسن محمدخان،مرکزی سیکرٹری الخدمت سیدوقاص جعفری،ڈائریکٹرایجوکیشن ڈاکٹر احمدجبران بلوچ سمیت فیکلٹی ممبران اورمعززین تقریب میں شریک ہوئے۔

مفاہمتی یاداشت کے مطابق فلسطینی سفارت خانہ 100طلبہ کو پاکستان لائے گا جہاں نجی یونیورسٹی اِن طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ الخدمت طلبہ کے لیے رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :