گھوٹکی،موٹروے ایم فائیو کے دونوں اطراف کاشت کاری پر پابندی عائد

بدھ 24 اپریل 2024 20:13

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ضلع گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو کے اطراف کاشت پر پابندی عائد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے کے دونوں اطراف 1500 میٹر تک گنیکی کاشت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گنے کی فصل کے باعث ڈاکوپولیس کو آسانی سے ہدف بناتے ہیں، اس کی وجہ سے ناکوں پرتعینات اہلکاروں کو دشواری کاسامنا رہتا ہے۔اس کے علاوہ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر لوکیشن 437 سے 505 تک سیفٹی کے لیے پولیس ناکے ہیں۔