ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی

بدھ 24 اپریل 2024 20:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوںمیں پولیو وائرس کے بڑھتے کیسز اور ڈیرہ بگٹی و چمن میں پولیو کیسز ظاہر ہونے پر عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے ایک ریلی شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، نیاز احمد ابڑو، ڈاکٹر ریاض احمد سومرو، ڈاکٹر اجیت کمار، ڈاکٹر دیپک کمار اور دیگر کی قیادت میں ایم سی ایچ سینٹر سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے متاثر ہ انسان پوری زندگی معذور ہو جاتا ہے اس لئے 29 اپریل سے 5 مئی تک شروع ہونے والی پولیو مہم میں 5 سال تک کے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں، انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ہر بچے کو بار بار پولیو ڈراپس پلائیں جس سے مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے ورنہ اس مرض کا خطرہ رہتا ہے اس لیے معذوری سے بچنے کے لیے ہر مہم میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :