Live Updates

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

بدھ 24 اپریل 2024 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ورکرز سیفٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات