بہاولنگر، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 20:25

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) بہاولنگر ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے حادثہ میں چک 211 فتح میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے گھر کے باہر کھیل رہی 4 سالہ عنایہ نامی بچی کو روند ڈالا ،شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی موقع پر دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دوسرے حادثہ میں فورٹ عباس روڑ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں محمد اظہر ،محبت علی ،مریم بی بی ، زرینہ بی بی ،عابدہ بی بی اور شاہزیب شامل ہیں۔\378