بی آئی ایس پی رجسٹریشن سینٹر کے عملے کیخلاف خواتین کا احتجاج، ٹریفک بند کر دی

بدھ 24 اپریل 2024 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) رائیونڈ روڈ پر واقع کچی کوٹھی بی آئی ایس پی رجسٹریشن سینٹر پر موجود بزرگ خواتین سینٹر کے عملہ کے رویئے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں اور انہوں نے رائیونڈ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کر دی۔

(جاری ہے)

احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لیے روزانہ صبح 3 بجے سے آ کر بیٹھ جاتی ہیں سینٹر انتظامیہ کی جانب سے انہیں دھوپ اور گرمی سے بچائو کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، سینٹر کا عملہ انہیں سخت دھوپ میں گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد بغیر انہیں رجسٹرڈ کیے واپس بھیج دیتا ہے جو ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جبکہ عملے کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 100 افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :