سپیکرقومی اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کے وفد کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیں،اس قبل بانی پی ٹی آئی سے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاںاپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے اور پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام سپیکر کو تجویز کر دیا،سپیکر نے کہا کہ چئیرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا، چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے، جسے مرضی چاہے چئیرمین نامزد کرے،میں پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں، بعدازاں اپوزیشن کے وفدنے پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی ۔