صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا گجرات ہسپتال میں زیر مرمت چھت گرنے کا نوٹس ،واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب

بدھ 24 اپریل 2024 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں زیر مرمت چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داران کو فورا جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :