تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک

بدھ 24 اپریل 2024 20:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) امریکی کاروباری شخصیت اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی شروع ہو نے کا خدشہ ہے۔تاس کے مطابق قبل ازیں ایسے ہی خدشات کااظہار لبنانی نڑاد کینیڈین پروفیسر غد سعد نے کیا تھا۔ ایلون مسک نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں پروفیسر غد سعد کے خدشات کی تائید کرتے ہو ئے کہا کہ چاہے ہمیں اچھا لگے یا نہ لگے یہ جنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر غد سعد نے کہا تھا کہ تارکین وطن کے معاملے پر مغرب جو راستہ اختیار کر رہا ہے اس کا نتیجہ خانہ جنگی کی صورت میں نکلے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملہ پر مغربی ممالک تہذیبی خودکشی کر رہے ہیں۔ بہت سے تارکین وطن جو اس وقت مغربی ممالک کے شہری ہیں اپنے آبائی علاقوں کو زبردستی واپس بھیجیجانے ، ان کی خواتین پر حملوں اور اپنی آزادیوں کو کم کرنے اور اپنے مذاہب کی توہیں پسند نہیں کریں گے اور یہ وہ صورتحال ہے جو ان کو عنقریب پیش آنے والی ہے۔ اس سے قبل ایلون مسک نے امریکی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ تین سا ل میں امریکا نی70 لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

متعلقہ عنوان :