فیصل آباد،پولیس نے 7سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے اوباش نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پولیس نے 7سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے اوباش نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ مختلف واقعات میں 6خواتین کو اغواء جبکہ 3لڑکیوں نے شور مچا کر عزت بچا لی ، تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ رضا آباد کے رہائشی نواز نے پولیس کو بتایا کہ سائل کی 7 سالہ بیٹی کیساتھ گلی ہی کے اوباش نوجوان عدنان ولد امجد نے زیادتی کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

گلستان کالونی کے رہائشی اسلم نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم کاشف اس سے پولٹری کا مال خریدتا رہا جب اسکے ذمہ 2کروڑ 70لاکھ ہوئے تو رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جوکہ جعلی نکلا۔ غلام محمد آباد کے یٰسین سے ملزم ابرار حسین نے ایک کروڑ اور عدنان طارق کو پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر ملزمان کامران وغیرہ نے ایک کروڑ روپے ہتھیالئے۔

(جاری ہے)

کپڑے کے تاجر شیخ الطاف سے ملزم عبدالحمید نے 50لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا جبکہ غلام محمد آباد کے رہائشی عابد حسین نے بتایا کہ اسکی اہلیہ حاجراں بی بی جنرل ہسپتال سے دوائی لینے گئی واپس نہ آئی، ملت ٹائون کے علاقہ فرید ٹائون کے مقصود احمد کی بیٹی نور فاطمہ‘ سیم نالہ کے قریب اوباش ملزمان نے عمارہ بی بی کو اغواء کر کے بے آبرو کر دیا۔

روضہ پارک کے رب نواز کی بیوی اور بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، 82 گ ب کے عرفان‘ اسلام پورہ میں اسلم کی بیٹی کو اغواء کر لیا‘ 277 گ ب کی رضیہ بی بی‘ 517 گ ب کی نجمہ بی بی کی بیٹی کو ملزمان عظیم وغیرہ‘ جناح کالونی کی ریحانہ خالد نے شور مچا کر عزت بچالی