کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی

بدھ 24 اپریل 2024 21:46

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔منور ظریف 2فروری 1940ء کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔

(جاری ہے)

منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ’’ ہتھ جوڑی ‘‘ سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میںبطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میںانمٹ نقوش رقم کیے جو کہ رہتی دنیا تک کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔

منور ظریف نے ایک اداکار،کامیڈین اور ہیرو کے ساتھ ساتھ بطور فلمی ڈانسر کے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا مزاحیہ اداکاری میں منور ظریف کا کوئی ثانی نہیں تھا خصوصاً فلم میں نسوانی روپ دھارنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ29اپریل 1976ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :