ٖفیصل آباد،زینت ٹیکسٹائل ملز میں بوائلرپھٹنے سے جھلس جانیوالے 4محنت کش دوران علاج چل بسے

بدھ 24 اپریل 2024 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سرگودھا روڈ پر زینت ٹیکسٹائل ملز میں بوائلرپھٹنے سے بری طرح جھلس جانیوالے 4محنت کش دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگئے،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 20اپریل کی شب کو مذکورہ ٹیکسٹائل مل کے نسیم بوائلر میں زیادہ پریشرہونیکی وجہ سے زورداردھماکے سے پھٹ گیا تھا اوربوائلرروم کی چھت اڑگئی تھی اس دوران گرم پانی اور ملبے تلے دب کر درجن بھرمحنت کش بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایاگیا تھا جہاں پردوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 18سالہ وسیم ولد یٰسین سکنہ عارف والا ،24سالہ مستنصرولد حفیظ سکنہ عارف والا، 26سالہ زنیر رشید ولد رشید سکنہ سمندری روڈ اور بہاولنگر کا سلمان ولد فیاض زندگی کی بازی ہارگئے تاہم پولیس نے نعشیںکارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :