کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سےبی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کی پولیو مہم کے انتظامات و حفاظتی ٹیکہ جات کی حوالے سے ملاقات

بدھ 24 اپریل 2024 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے سینئر پروگرام آفیسر بی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کوئٹہ بلاک میں پولیو کی مجموعی صورتحال، پولیو مہم کے انتظامات اور حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہمات کے حوالے سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فرحان انجم این سٹاف افسر ڈویژن ٹاسک فورس کوئٹہ ڈویژن اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو وائرس کے حوالے سے کوئٹہ بلاک انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے کیونکہ سکیورٹی اور دیگر کئی وجوہات کی بناء پر پولیو مہمات متاثر ہوتی ہیں جس سے اس بلاک میں پولیو وائرس کا خطرہ موجود رہتاہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ بلاک پولیو کے لیے زیادہ خطرہ والا علاقہ ہونے کی وجہ سے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے،موجودہ صورتحال اور اقدامات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور دوران مہم غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے آنے والی پولیو مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہذا تمام سٹیک ہولڈر بشمول والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنائیں۔انہوں نے کہاکہ فیک مارکنگ کرنے والی ٹیموں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے انتظامیہ کو متحرک کیا گیا ہے،اس حوالے سے دیگر امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کو موثر بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ غیر موجودہ بچہ اور انکاری والدین کی وجہ سے ہماری پورا معاشرے پولیو کے خطرات سے دو چار ہے کیونکہ ایک متاثرہ بچہ خاندان اور معاشرے کے دیگر بچوں کے لیے بھی خطرہ ہے لہذا معاشرے کی تمام اکائیاں اپنے ماحول اور شہر کو پولیو سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ اور ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں ۔ آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بی ایم جی ایف کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :