وفاقی وزیر قانون نے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پر اپنے گہرے اظہار تشکر کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی

بدھ 24 اپریل 2024 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے 18 اپریل 2024 کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پر ان سے اپنے گہرے تشکر کے اظہار کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی تحریک کی تائید وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کی۔ قائد حزب اختلاف کی ایوان میں عدم موجودگی کی وجہ سے اس پر بحث کا آغاز موخر کر دیا گیا۔