اوپن لیٹر گاڑیوں کو 15 دن کے اندر سمارٹ کارڈ میں تبدیل نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے،محکمہ ایکسائز حیدرآبادکی وارننگ

بدھ 24 اپریل 2024 22:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائز حیدرآباد نے وارننگ جاری کی ہے کہ اوپن لیٹر کے تحت چلائی جانے والی گاڑیوں کو 15 دن کے اندر سمارٹ کارڈ میں تبدیل کرائیں ورنہ ضبط کرنے سمیت گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز حیدرآباد کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرانی گاڑیوں جوکہ ٹی او فارم پر اوپن لیٹر کے تحت چلائی جارہی ہیں اور جو پرانے مالک کے نام سے چل رہی ہیں، اپنے نام منتقل نہیں کرائی گئی ہیں ان مینول کاغذات کو سمارٹ کارڈ میں تبدیل کرائیں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ روز کے اندر اندر یہ تمام قانونی کاررائیاں پوری کریں بصورت دیگر محکمہ ایکسائز کا عملہ نہ صرف ایسی گاڑیاں جو پرانے مالکان یا اوپن لیٹر کے تحت چل رہی ہیں انہیں ضبط کرے گا بلکہ اس طرح کی گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائدکئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :