ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے سرکاری ہسپتال پریٹ آباد کا اچانک دورہ ، مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے سرکاری ہسپتال پریٹ آباد کا اچانک دورہ کر کے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈیز، وارڈز، آپریشن تھیٹرز اود لیبارٹریز کا معائنہ کیا جبکہ ہسپتال کے عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے مجموعی معیار کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صفائی اور ایمبولینسز کی عدم بحالی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ غریب مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ضروری سہولیات مہیا کرے۔اس موقع پراے ڈی پی اینڈ ڈی حیدرآباد ڈاکٹر حنا علی شیخ بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :