مریدکے،2میڈیکل اسٹورں کے ڈرگزقوانین کیخلاف ورزی پر چالان

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیف ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹراظہر جمال سلیمی کی ہدایت پر چیف ڈرگز کنٹرولر تحصیل مریدکے ڈاکٹر بلال یاسین کے مریدکے ریانپورہ اور نارنگ منڈی میں اچانک چھاپے ،گیارہ میڈیکل اسٹوروں کی انسپکشن ،دو میڈیکل اسٹورں کے ڈرگزقوانین کیخلاف ورزی پر چالان ،دو میڈیسن سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے سیلز مین کے خلاف بھی کاروائی کی گئی کہ وہ فریج میں رکھنے والے ٹیکے بغیر مقررہ ٹمپریچر اہتمام کے کیوں سپلائی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے مختلف میڈیکل اسٹوروں سے ایسے کف سیرپ پکڑ کر سمپل ڈرگزلیبارٹری بھیج دئے جنکے متعلق شکایات تھیں کہ وہ نشہ کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں چیف ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاچیف ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر اظہر جمال سلیمی کی ہدایات پر ہر میڈیکل اسٹور فارمیسی کو پابند کیا جارہا ہے مخصوص ڈیزائن کے بورڈ لگائیں ہر میڈیکل اسٹور فارمیسی پر کوالیفائڈ پرسن لازمی موجود ہو نشہ آور سیکس سے متعلق ادویات کی آڑ میں موت تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلہ میں کھانسی کی مرض میں استمال ہونے والے کئی سیرپ بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا ڈرگز قوانین کی خلاف ورزی جس نے کی اس کے خلاف سخت کاروائی ہوکر رہے گی۔

متعلقہ عنوان :