پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے لئے میجک شو کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے لئے میجک شو کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ محمد اکرام ملک، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، انچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عدنان لقمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میجک شو میں مختلف کرتب دیکھائے گئے جنہیں بچوں نے خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک کے ہمراہ بچوں میں گفٹس اور کھانا تقسیم کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بچوں کے لئے کھیلوں اور دوسری تفریحی سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :