Live Updates

بشری بی بی کی طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر بشری بی بی کا اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر بشری بی بی کا اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر فاضل جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا۔ فاضل جسٹس نے کہا کہ ہم نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ ہمارے پچھلے حکم کی تعمیل کریں ، عدالت نے پیر تک درخواست گزار کےٹیسٹ کراکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات