کسی بھی علاقے میں مہنگی روٹی اور نان کی فروخت قابل قبول نہیں، صوبائی وزیر خوراک پنجاب

بدھ 24 اپریل 2024 19:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین پنجاب کے شہریو ںکوسستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئے جہاں پرانہوں نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں میں سرکاری قیمت پر روتی اورنا ن کی دستیابی اورو زن کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ان کاکہناتھا کہ تاریخ میں پہلی بار آٹے کے تھیلے پر یک مشت 500روپے کمی کی گئی ہے جبکہ اس کمی کافائدہ عوام کوپہنچانے کیلئے پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ قیمتوں پر روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں مہنگی روٹی اور نان کی فروخت قابل قبول نہیں،گوجرانوالہ میں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی سے قبل متعلقہ محکموں نے مکمل ورکنگ کی۔ انہوں نے کمشنر آفس میں گندم کی خریداری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے علاوہ محکمہ فوڈ کے متعلقہ افسران موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :