شادی کے بعد 3ہزار ماہانہ میں نوکری کرتی تھی، شویتا بچن

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) اداکار امیتابھ اور جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ایک نرسری سکول میں بطور اسسٹنٹ ٹیچر ماہانہ 3000 روپے میں نوکری کرتی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شویتا بچن نندا نے اپنی بیٹی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ میں والدہ جیا بچن کے ہمراہ شرکت کی، اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بگ بی کی بیٹی، شویتا، ایک کنڈرگارٹن میں بطور اسسٹنٹ ٹیچر کام کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

شویتا بچن نے ماضی میں جھانکتے ہوئے پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے بعد محض 3 ہزار روپے ماہانہ میں جاب کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں ابھیشیک بچن سے ناصرف کالج میں بلکہ اسکول میں بھی کھانے پینے کے لیے پیسے لیتی تھی، جب آپ بورڈنگ سکول میں ہوتے ہیں وہاں کا کھانا اچھا نہیں لگتا تو باہر سے ہی خرید کر کھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دہلی میں تھی، مجھے ایک کنڈرگارٹن میں ایک اسسٹنٹ ٹیچر کی نوکری ملی تھی، میرے خیال میں یہ ایک صحیح فیصلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :