ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان کا اردلی روم کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان نے اردلی روم کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایس مانسہرہ کے مطابق اردلی روم میں ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان نے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے زیر تربیت پولیس ٹریننز کے مسائل، چھٹی، غیر حاضری، بیماری اور ان کے جائز حل طلب سننے کے لئے انہیں باری باری طلب کیا ۔اس دوران ڈی ایس پی نے پولیس افسران اور پولیس ٹرینز کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے خط و کتابت احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :