پولیو مہم کا افتتاح ، ڈپٹی کمشنر کا وحدت کالونی بی ایچ یو میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے اور اسکے بچوں کی فنگر مارکنگ کا معائنہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے وحدت کالونی بی ایچ یو میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے اور اسکے بچوں کی فنگر مارکنگ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ڈی جی ہیلتھ سروسسز فاروق ہوت کے ہمراہ بی ایچ یو وحدت کالونی میں عالمی ہفتہ براے حفاظتی ٹیکہ جات کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ جوکہ یہ مہم 24 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہیگی۔ اس مہم میں بچوں اور عورتوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئے اس دوران ڈی جی ہیلتھ سروسسز فاروق ہوت اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے وحدت کالونی بی ایچ یو میں ترقی فاونڈیشن کے طرف سے عطیہ شدہ واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :