آل کوئٹہ تفتان کوچز کی ہڑتال سے نوکنڈی سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا

بدھ 24 اپریل 2024 20:40

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) آل کوئٹہ تفتان کوچز کی ہڑتال سے نوکنڈی سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کوئٹہ تفتان سمیت رخشان ڈویژن کے ٴْکوچ مالکان نے حکومت کی جانب سے نوشکی واقعے کے بعد سخت ایس او پیز نافذ کرنے کیخلاف گزشتہ پانچ دن سے احتجاجا کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں اپنی سروس بند کردی ہے جس سے عام لوگوں کہیں بھی سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف ٹو ڈی کار مالکان کی جانب سے بھاری بھر کرایہ لینے سے مسافر رل گئے ہیں شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوچ مالکان کی مسائل حل کرکے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :