ڈی آئی جی ہزارہ کی زیر صدارت ڈی پی اوز کی میٹنگ کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت ایبٹ آباد،ہریپور اور مانسہرہ کے ڈی پی اوز،ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ و دیگر پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوز نے اپنے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے ضلع میں معلومات کی رسائی کے نظام کو تھانہ کی سطح تک اتنا مضبوط اور موثر بنائیں تاکہ آپکو اپنے ضلع میں ہونے والے تمام واقعات کی مکمل معلومات بروقت ملیں،ہزارہ ریجن کے جن اضلاع میں چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکرز کام کررہے ہیں اور ترقیاتی پراجیکٹ شروع ہوں وہاں کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے،ڈی پی اوز ہفتہ وار ان جگہو ں کا دورہ کریں اور خود نگرانی کریں،چائنیز کی نقل و حرکت کے وقت بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔