سندھ فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی کی مشترکہ کارروائی،کیمیکل ملا سینکڑوں لیٹر دودھ ضائع

بدھ 24 اپریل 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کیماڑی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دودھ کی دکانوں اور پکوان سینٹرز کا معائنہ کیااورجیکسن مارکیٹ ہاربر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ملا سینکڑوں لیٹر دودھ ضائع کردیا، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دودھ کی متعدد دکانوں اور پکوان سینٹرز پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی بشیر خان نے کہاکہ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کھانے پینے کی ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کارروائی کی جارہی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کیماڑی بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی شائستہ جبیں بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :